حرمین ٹرین یکم اکتوبر سے تجارتی بنیادوں پر چلنا شروع ہو گی ، سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی

حرمین ٹرین یکم اکتوبر سے تجارتی بنیادوں پر چلنا شروع ہو گی ، سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی

ریاض:حرمین ہائی سپیڈ ٹرین یکم اکتوبر سے تجارتی بنیادوں پر چلنا شروع ہوجائے گی -

تفصیلات کے مطابق سعودی ریلوے آرگنائیزیشن کے قائم مقام صدر اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حرمین ہائی سپیڈ ٹرین یکم اکتوبر سے تجارتی بنیادوں پر چلنا شروع ہوجائے گی ۔ جدہ میں سلیمانیہ سٹیشن سے مکہ تک اس ٹرین کی بزنس کلاس کایک طرفہ کرایہ 20 سعودی ریال ہوگا جبکہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹورسٹ کلاس کا کرایہ ۷۵ سعودی ریال اور بزنس کلاس کا کرایہ 125 سعودی ریال ہو گا ۔

دریں اثناءسعودی وزیر ٹرانسپورٹ نبیل الاموادی نے پراجیکٹ چلانے والے سعودی سپینش کنسورشیئم کے درمیان معاہدہ کے بعد کرایوں کی منظوری دے دی ہے ۔ ر پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ رومیہہالرومیہہ نے رلوے سٹیشنز پر سہولیات ، مسافروں کی گنجائش اور ٹرینوں کے مختلف دنوں کے شیڈول بارے بھی بتایا ۔