نوازشریف فی الحال کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے،مریم اورنگزیب

06:02 PM, 22 Sep, 2018

اسلام آباد:نوازشریف، مریم نواز اورشریف خاندان کے افراد کلثوم نواز کی موت پرسوگوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پارٹی قائد نوازشریف کی ملاقاتوں کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف فی الحال کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے۔

لہذا اس ضمن میں قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں کی جانب سے چلائے جانے والی خبروں پر مریم اورنگزیب کا بیان سامنے آیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کی ملاقاتوں اور بیانات کے بارے میں پارٹی ترجمان ہی میڈیا کو آگاہ رکھیں گے، بے بنیاد اطلاعات پھیلانے والوں کو چاہیے کہ وہ بیگم کلثوم نوازکے غم میں سوگوارشریف خاندان کی نجی زندگی اورمشرقی اقدار کااحترام کریں۔

انہوں نے  کہ نوازشریف، مریم نواز اورشریف خاندان کے افراد کلثوم نواز کی موت پرسوگوار ہیں۔ نواز شریف فی الحال کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی شروع نہیں کی اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی مشاورت ہو رہی ہے

مزیدخبریں