سلام آباد:چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت پیر کو کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت پیر کو کر ے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کرینگے جبکہ دیگر اراکین میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے 2017 میں عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،وہ آرٹیکل 63،62 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو نااہل قراردیا جائے۔