ہر بچہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے:چیف جسٹس ثاقب نثار

02:21 PM, 22 Sep, 2018

چترال:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہر بچہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ،ہمیں قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا جبکہ حکومت عوام کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کرے۔

تفصیلات کے مطابق چترال ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کا ہر بچہ اس وقت ایک لاکھ روپے قرض کے بوجھ تلے دبا ہے،ہمیں قرضوں سے ہر صورت نجات حاصل کرنا ہوگی، ہمیں اپنے آپ میں پاکستانیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ہمیں وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبوں اور وہاںفراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

مزیدخبریں