کراچی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 245 کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کہتے ہیں این اے 245 کے نتائج کو چیلنج کروں گا جس میں ثبوت اور گواہ بھی پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل میں میری درخواست سنی جائے گی اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔
خیال رہے اہم پارٹی فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ہے اور این اے 247 سے الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 245 سے بھی الیکشن لڑا تھا جہاں سے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے عامر لیاقت حسین نے انہیں شکست دی جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 247 سے بھی عارف علوی کے ہاتھوں شکست کھائی۔