لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنیکا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال

10:59 AM, 22 Sep, 2018

لاہور: لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈٰیز بند کر دیں اور مریض خوار ہو کر رہ گئے۔

شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ہڑتال کر دی۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ جب تک حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ کا بل پاس نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت شیخ زید ہسپتال واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔

صدر وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب آؤٹ ڈور بند ہونے سے دور دراز سے شہروں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آوٹ ڈور بند ہونے سے 5000 مریض ادویات سے محروم رہیں گے۔

مزیدخبریں