49 سالہ شین وارن کو 24 سال کی لڑکی کو نازیبا میسجز بھیجنے پر تنقید کا سامنا

49 سالہ شین وارن کو 24 سال کی لڑکی کو نازیبا میسجز بھیجنے پر تنقید کا سامنا
کیپشن: Image by Mid Day

میلبورن:آسٹریلیا کے سابق جادوگر سپنر شین وارن جو کہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں کا ایک مرتبہ پھر سیکنڈل سامنے آگیا ہے اور ان کو اپنے سے نصف عمر کی لڑکی کو نازیبا میسجز بھیجنے کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے سابق بہترین باﺅلرزمیں سے ایک شین وارن اپنے کیریئرکے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر سکینڈلز کی زد میں رہے ہیں۔49 سالہ شین وارن نے جون سے اگست کے دوران لندن میں 24 سالہ برطانوی لڑکی سے میسج پر رابطہ رکھا اور اس لڑکی کو نازیبا میسجز بھی بھیجے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے وہ میسیجز دیکھ کر شین وارن سے سوشل میڈیا پر بنا تعلق توڑ لیا ہے۔یاد رہے کہ شین وارن اس سے قبل بھی نازیبا حرکات کے سکینڈل کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں۔


سابق آسٹریلوی سپنر کے زیادہ تر سکینڈل ماڈل سمن کلاہن سے ان کی شادی کے بعد سامنے آئے اور پھر شین وارن نے اختلافات کے باعث 2005 میں ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔


2013 میں الزبتھ ہرلے سے منگنی ختم کرنے کے بعد شین وارن دوبارہ سے اپنی حرکتوں پر اتر آئے اور 2015 میں انہوں نے آسٹریلین خاتون کم مک گراتھ سے روابط بڑھا لیے۔