کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 8 طالبان ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ دلاور خان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع کوہستانات میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس پر طالبان نے بھی جوابی کارروائی کی۔ لیکن فائرنگ کے تبادلے میں 8 جنگجو ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔