وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ملٹری سیکرٹری تبدیل ،بریگیڈئر وسیم چیمہ نے منصب سنبھال لیا

10:42 PM, 22 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ملٹری سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا ، بریگیڈئر وسیم چیمہ نے منصب سنبھال لیا ۔
وزیراعظم شاہد خاقان کے ملٹری سیکرٹری کو تبدیل کرنے کے بعد بریگیڈئر وسیم چیمہ کوملٹری سیکرٹری تعینات کردیاگیا ہے

جبکہ وزیراعظم کے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈئر اکمل کا سیالکوٹ چھاونی میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق اور نئے ملٹری سیکرٹری اس وقت دورہ امریکہ میں وزیراعظم کیساتھ موجود ہیں۔

 

مزیدخبریں