ہانگ کانگ سٹی : شمسی توانائی کا نیا استعمال سامنے آگیا۔ہانگ کانگ میںشمسی توانائی سے چلنے والی ڈبل ڈیکر بسیں تیار کر لی گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بس ہانگ کانگ کولون موٹر بس کمپنی نے تیار اور ڈیزائن کی ہے۔شمسی توانائی سے چلنے والی بس کا ہانگ کانگ حکومت کے اسپیشل انتظامی ریجن نے معائنہ کیا ہے اور اسے رجسٹرڈ کرانے کے لئے درخواست بھی دیدی گئی ہے ،جس کی منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بس کی چھت پر شمسی توانائی کے20 پینلز لگائے گئے ہیں، جن میں سے ہر ایک 6میٹر پر مشتمل ہے ، اس سے بس میں روشنی، گرمی اور ٹھنڈک کا انتظام کیا جائیگا۔
توقع ہے کہ گرمیوں میں ان پینلز کے ذریعے درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کم ہو جائیگا ،یہ بات ہانگ کانگ کولون موٹر بس کمپنی کے ایگزیکٹو لوچن یی نے بتائی ہے۔
شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں تیار
10:40 PM, 22 Sep, 2017