شمالی کوریائی تنازعے میں کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا، امریکی وزیر خارجہ

08:25 PM, 22 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی تنازعے میں کشیدگی میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن اس کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

ٹلرسن نے ایک ٹیلی وڑن انٹرویو میں کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ انتہائی چیلنجنگ ہے لیکن اس میں بہتری لانے کے لیے سفارتی عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورت حال کے تناظر میں انتہائی سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ کو اِن پابندیوں کے ساتھ ساتھ عالمی تشویش کا بھی سامنا ہے۔

مزیدخبریں