کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد عدالتی حکم پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں عمران بٹ اور جی ایم بنگلہ دیش وسیم خان بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 18 ارب 50 کروڑ بنتی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں 16 ملزم نامزد ہیں جن میں سے سات بنگلادیشی باشندے مفرور ہیں۔مزید کا مزید کہنا تھا کہ رنفرنس میں آج پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیشنل بینک میں 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی خرد برد ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا گرفتار کر نے کا حکم دیا جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔