اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں. پا کستان کے استحکام کوخطرے میںڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے. قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا ہوگا.نئے اسلامی سال کے آغاز پر کہا ہے کہ ہم سب دعا کریں کہ اللہ ہمارے پاکستان کو ہر سازشوں سے محفوظ رکھے .
پارٹی سربراہ نے کہا کہ ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذ ہو تاکہ ملک بحرانوں سے آزاد ہو ،آج ملک پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے خطرات زیادہ ہیں لیکن اللہ شکر ہے کہ قوم میں خطرات کا مقابلہ کر نے کا عزم اور جذبہ موجود ہے ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر خلفاء نے شریعت کا جو نظام حکومت دیا ہے اسی پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں نکل سکتا ہے .حضرت عمر فاروق نے جو تاریخ اسلام کو سیا سی ،معاشی اور معاشرتی ڈھانچہ اور نظام عد ل دیا ہے وہ تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہےَ ۔مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں۔پا کستان کا استحکام خطرے میںڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا گا.
انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے اگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔