دبئی نے ائیرپورٹس پر الیکٹرک کاریں چلانے کا اعلان کر دیا

06:19 PM, 22 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ایک مرتبہ پھر سبقت لیتے ہوئے روایتی ایندھن  سے چلنے والی گاڑیوں کو خیر باد کہہ دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نئی ماحول دوست الیکٹرک کار دبئی کے ہوائی اڈوں کی پولیس کومہیا کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی الیکٹرک گاڑی اور اسے چلانے والی پولیس پارٹی دبئی کے بین الاقوامی ہوائی ڈے اور آل مکتوم ہوائی اڈوں کی حدود کے اندر رہے گی۔ یہ ماحول دوست کار اپنی جدت، خوبصورت ڈیزائن اور تیز رفتاری میں بھی بے مثل ہے۔

مزیدخبریں