21 دنوں میں حلف نہ اٹھایا تو بیگم کلثوم کی رکنیت کالعدم ہوسکتی ہے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

06:17 PM, 22 Sep, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن سابق سیکرٹری کنور دلشادکا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد 21دنوں کے اندر اپنی رکنیت کا حلف اٹھانا ہوگا، حلف نہ اٹھانے کی صورت میں ان کی رکنیت کالعدم قرار دی جاسکتی ہے۔
مقامی ایجنسی سے گفتگومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی کامیابی کے بعد10دنوں کے اندر اندر الیکشن کمیشن میں اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانا ہونگے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا.
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعداگر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہو تو اس میں بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا ہوگا تاہم اگر جاری اجلاس میں حلف نہ اٹھایا جا سکے تو آئین کے آرٹیکل 91کے تحت نومنتخب ممبر کو 21دنوں کے اندراندر حلف اٹھانا ہوگاایک سوال کے جواب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایاکہ اگر کوئی بھی نومنتخب ممبر مقررہ مدت تک اپنے عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے اور سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے حلف نہ اٹھاسکنے کا معقول جواز پیش کرے تو سپیکر کو اس سلسلے میں صوا بدیدی اختیارات حاصل ہیں تاہم یہ اختیارات بھی 30دنوں سے زیادہ حلف نہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں .

مزیدخبریں