لندن :برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کی نسبت دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک طرف تو بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے قتل کا 10واں سال ہے جنہوں نے انہیں اور ان کے شوہر کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا تھا۔
دوسری طرف انھوں نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پوری دنیا متاثر ہے لیکن پاکستان بہت سے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں، اسی ملک میں بے نظیر بھٹو کو ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا اور یہ قتل ان لوگوں نے کیا جو اقوام عالم کی اقدار کیخلاف ہیں۔