بارسلونا حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

05:14 PM, 22 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

مڈرڈ: ہسپانوی پولیس نے بارسلونا حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا،جس میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہسپانوی وزیر داخلہ جوان اگناکیو زویڈو نے کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے مراکش شخص کوسپین کے مشرقی علاقے کاسٹیلون سے گرفتار کیا گیا۔بارسلونا اور شمال مشرقی سپین میں ساحلی تفریح گاہ میں گزشتہ ماہ عسکریت پسند گروہ جس میں زیادہ افراد کا تعلق مرکش سے ہے کی طرف سے 2 حملے کئے گئے.

پولیس نے 6 عسکریت پسندوں کو فائرنگ کر کے ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کیا اور 2 دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں