لندن :ایکٹو بلیو ٹوٹھ کے ذریعے صارفین کو ہیکنگ کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
الیکٹرنک ڈیوائزز میں موجود بلیو ٹوٹھ کو آن رکھنا صارفین کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا بلیو ٹوٹھ آن ہے تو’بلیو بارن' ،'بلیو جیکنگ' اور ا'بلیوسنارفنگ' نامی تین میل ویئرز آپ کے موبائل پر حملہ کر سکتے ہیں۔
محتقیقین نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میل ویئر نہ صرف ایکٹو بلوٹوٹھ والے سمارٹ فون بلکہ سمارٹ ٹی وی، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ، لاؤڈ سپیکرز اور گاڑیوں کے آڈیو سسٹم کومحض 10 سیکنڈ میں ہیک کر سکتے ہیں۔
ان میل ویئر ز کے ڈیوائس میں موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے 'بلیو بارن ولنریبلٹی سکینر'نامی ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے تاکہ بلیوٹوٹھ ڈوائسز کو ہیکنگ سے بچایا جا سکے۔
بلیو ٹوٹھ کے ذریعے صارفین کو ہیکنگ کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
02:45 PM, 22 Sep, 2017