ہالی ووڈ کے یونیورسل اسٹوڈیوز میں ہیلووین ہارر نائٹس کا آغاز

12:13 PM, 22 Sep, 2017

نیو یارک :ہالی ووڈ کے یونیورسل اسٹوڈیوز می ںڈر ، خوف اور دہشت بھری ہیلووین ہارر نائٹس کا آغاز ہو گیا۔
دنیا بھر میں' ہیلو وین ' کے مہینے کی آمد سے پہلے ہی ڈرا ؤے تہوار کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ہیلووین کے پیش نظریونیورسل اسٹوڈیوز کے تھیم پارک میں بھول بھلیاں اور بے شمار خوفناک مخلوقات انسانوں کا دل دہلانے کے لیے تیار ہیں۔
اندھیرے راستوں میں کوئی چڑیل اور کوئی بد روح کا خوفزدہ روپ دھار کرانسانوں کو خوفزدہ کریں گے ۔ہیلووین ہارر نائٹس سے لطف اندوز ہونے لے لیے تمام مشہور ہالی ووڈ ستاروں نے بھی یونیورسل اسٹوڈیوز کا رخ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ خوف کے منظر میں اضافہ کرنے کے لیے یونیورسل اسٹوڈیوز کے بینر تلے آنے والی نئی فلموں " دی ڈیتھ ڈے " اور "اِنسیڈیئس دی لاسٹ کی"کے سیٹس بھی ہیلووین ہارر نائٹس کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں