ملتان : جی پی او ملتان میں چین سے آنے والے پارسل سے پانچ سونے کے بسکٹ نکل آئے جنہیں کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق ملتان جی پی او میں ایک پارسل سے پانچ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں، یہ سونے کے بسکٹ چین سے ملتان بھیجے گئے اس طریقے سے سونا بھیجنا غیر قانونی ہے، اس لیے انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ کسٹم حکام نے بسکٹ قبضے میں لینے کے بعد معمول کی قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔