راولپنڈی: عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت کی بربریت جاری۔ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 خواتین سمیت 6 پاکستانی شہری شہید جب کہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مستقل سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں اوربھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 6 شہری شہید جب کہ 15 خواتین اور پانچ بچوں سمیت 26 شہری زخمی ہو گئے۔
Indian brutality on World Peace Day martyred 6 innocent Pakistanis, injured 26 along working boundary in Chappar/Harpal/Charwa Sector. pic.twitter.com/LNxHd64Kd3
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 22, 2017
آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں