سبزیاں صحت کے لئے بےحد مفید ہیں ۔یہ انسان کی صحت کو متوازن رکھتی ہیں۔ ہمیں اپنی روزانہ کی غذاؤں میں نارنجی رنگ کی سبزیوں کوضرور شامل کرنا چاہیے۔ نارنجی رنگ کی سبزیوں میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جسے ریٹی نائک کہتے ہیں۔ یہ گاجر اور شکرقندی میں کثرت سے ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ریٹی نائک چھاتی کے سرطان کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ کچی گاجریں کھانے سے جسم کو بیٹا کیروٹین حاصل ہوتی ہیں۔ یہ ہمیں دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔بیٹا کیروٹین مانع تکسید ہے۔ یہ ہماری بینائی کو بہتر رکھتی اور قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔ گاجر اور شکر قندی میں یہ زیادہ مقدار میں ہوتی ہے۔
گاجر اور حلوہ کدو میں لیوٹین نامی مادہ پایا جاتا ہے، جو سبزیوں کو رنگین بناتا ہے35000 خواتین کا طبی جائزہ لینے کے بعدتحقیق کاروں کو یہ معلوم ہوا کہ یہ خواتین گاجر اور کدو زیادہ کھاتی ہیں،لہٰذا ان میں کم سبزیاں کھانے والی خواتین کی نسبت موتیا بند کا خدشہ18 فیصد کم ہے۔ وٹامن بی 6 ہمارے خون کے خلیوں کی افزائش کرتا ہے اور پروٹین کو ہضم کرنے مدد دیتا ہے۔ یہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا اور اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے، جو ہمیں بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسے چھلکے سمیت بھون لیا گیا ہو، آپ کی روزانہ کی حیاتین کی ضرورت کو 25 فیصد تک پورا کرسکتی ہے۔ اگر دن کا آغاز اچھے انداز میں کرنا ہوتو گاجر کا رس صبح کے وقت پئیں۔ یہ رس بہت صحت بخش ہوتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھانے والی سبزیاں
08:55 AM, 22 Sep, 2017