ممبئی: بالی ووڈ سپر ہٹ کامیڈی فلم سیریز گول مال کے چوتھے سیکوئل ”گول مال اگین “ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا جب کہ فلم کا ٹریلر آج جاری کیا جائے گا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن اور تبو شامل ہیں جو 23 سال بعد ایک ساتھ فلم میں دکھائیں دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلم ”گول مال اگین “ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں اجے دیوگن نے اپنی آنے والی نئی فلم کے چار پوسٹر جاری کئے جب کہ فلم کا آج ٹریلر 22 ستمبر کو جاری کیا جائے گا اور فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ گول مال کے تینوں سیکوئل میں کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم نئے سیکوئل میں تبو اور پرینیتی چوپڑا کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارشد وارثی، تشار کپور اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
سپر ہٹ فلم کے چوتھے سیکوئل”گول مال اگین “ کا پوسٹر جاری
01:22 AM, 22 Sep, 2017