جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے

11:00 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے ۔پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس نامزد کر دیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی نے  نئے چیف جسٹس کی منظوری دے دی ہے۔

اس بارے میں احسن اقبال نے کہاکہ   جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کردیاگیاہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کے مطابق کمیٹی نے  دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام  پر اتفاق کیا  ہے۔

واضح رہے کہ 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا  بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہو ا۔ سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان  علی ظفر، بیرسٹر گوہر  اور حامد رضا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔

اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضیٰ، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ  اور خواجہ آصف  شریک تھے۔


کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجےگئے 3 ججز کے نام پیش کیے گئے۔دوران اجلاس جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سنی اتحاد کونسل کے  رہنماؤں سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم  سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیاتھا۔

مزیدخبریں