کراچی :چارسو بلیو پاسپورٹ غیرمجاز افراد کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم کے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو جاری کیے گئے، اور ابھی بھی کچھ غیرمجاز افراد ان بلیو پاسپورٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ 57 ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے 1300 ریڈ پاسپورٹس بھی جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ، 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیر ملکی شہریوں کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جنہیں سعودی حکام نے افغان شہریوں سے ریکور کیا ہے۔ اس معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔