ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

 ان میں سے 7 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار 723 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 خواتین ہیں۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 24 لاکھ 1 ہزار 742، سندھ میں 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227، اور بلوچستان میں 54 لاکھ 94 ہزار 710 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔

مصنف کے بارے میں