مخصوص نشستوں کا کیس، امید ہے اکثریتی فیصلہ دینے والے ججز اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں گے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

06:37 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اپنے اختلافی فیصلے اور اضافی نوٹ میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اکثریتی ججز اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں گے۔ اس کیس میں چیف جسٹس اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

چیف جسٹس نے 14 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں آئین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل کو اجاگر کریں۔ انہوں نے ڈپٹی رجسٹرار سے وضاحت بھی طلب کی۔

چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ نظرثانی درخواست کی سماعت نہیں ہو سکی، اور ساتھی ججز نے اس فیصلے کے خلاف ووٹ دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکثریتی ججز اپنی غلطیوں پر غور کریں گے تاکہ پاکستان کا نظام آئین کے مطابق چل سکے۔

مزیدخبریں