سلمان خان نے دھمکیوں کے باوجود فلم کی شوٹنگ شروع کر دی

06:28 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے بشنوئی گروپ کی دھمکیوں کے باوجود اپنی فلم "سکندر" کی عکسبندی شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان نے اس فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر لیا ہے، اور یہ آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں، خاص طور پر ان کے دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد، جس کے باعث سلمان نے اپنی فلموں کی شوٹنگ روک دی تھی اور ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔


تاہم اب، اطلاعات کے مطابق، سلمان خان نے اپنی فلم "سکندر" کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، اور وہ بگ باس کی شوٹنگ بھی سخت سیکیورٹی میں کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ 1998 میں سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا تھا، جس کی وجہ سے بشنوئی برادری میں شدید غم و غصہ موجود ہے۔

مزیدخبریں