کراچی سے چابہار تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

06:16 PM, 22 Oct, 2024

کراچی :پاکستان اور ایران کے درمیان کراچی سے چابہار تک فیری سروس شروع کرنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور وائس قونصل جنرل علی خوشرو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، اور سندھ سے گوشت اور پھل، خاص طور پر سندھڑی آم اور لاڑکانہ کے امرود، ایران برآمد کیے جا سکتے ہیں۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 2 بلین ڈالر ہے، جسے 3 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا اور قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو نومبر میں ایران کے ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ، فیری سروس کے آغاز پر بھی بات چیت ہوئی، جو زائرین اور طلبہ کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں