انسٹاگرام کا مقبول فیچر واٹس ایپ میں شامل

06:10 PM, 22 Oct, 2024

کیلیفورنیا :میٹا، جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک ہے  ہمیشہ ان ایپس کو بہتر بنانے میں مصروف رہتی ہے۔ اب میٹا انسٹاگرام کے ایک مقبول فیچر کو واٹس ایپ میں شامل کر رہی ہے، جس سے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک شیئر کر سکیں گے۔

یہ فیچر انسٹاگرام میں پہلے سے دستیاب ہے، جہاں لوگ اسٹوریز میں میوزک شامل کرتے ہیں، اور اب یہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں بھی دیکھا گیا ہے۔ جلد ہی یہ سب صارفین کے لیے مہیا ہو جائے گا۔

اس فیچر کے ذریعے، جب آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کریں گے، تو آپ کو ایک نیا میوزک بٹن نظر آئے گا جسے کلک کرنے پر آپ اپنے پسندیدہ گانوں یا فنکاروں کو تلاش کر کے اپنے اسٹیٹس میں شامل کر سکیں گے۔ انسٹاگرام کی میوزک لائبریری سے گانوں کی ایک بڑی تعداد دستیاب ہوگی، جس سے آپ اپنے اسٹیٹس کو مزید دلچسپ بنا سکیں گے۔
 
 

مزیدخبریں