کمیٹی کا پہلا اجلاس پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی عدم شرکت پر رات 8 بجے تک ملتوی

06:04 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی عدم شرکت کی وجہ سے رات 8 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شریک جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ انہیں ججز کے نام ابھی نہیں ملے، اور جب پوچھا گیا کہ کیا آج چیف جسٹس کا نام طے ہوگا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اللہ تعالی بہتر جانے۔

کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری قانون نے 3 سینئر ججز کے نام پیش کیے، جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس مؤخر کیا گیا تاکہ انہیں شرکت کے لیے قائل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں