بلوچستان میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہونے پر تشویس کی  لہر

بلوچستان میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہونے پر تشویس کی  لہر

کوئٹہ :بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 20 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں قلعہ عبداللّٰہ سے 6، کوئٹہ سے 3، اور چمن، پشین، اور ژوب سے 2، 2 کیس شامل ہیں۔ ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، خاران، اور نوشکی سے بھی 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس وائرس کے باعث 3 بچوں کا انتقال بھی ہوا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور انسداد پولیو مہم میں والدین کی جانب سے قطرے پلانے سے انکار اور سیکیورٹی کے مسائل چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

 28 اکتوبر سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، جس میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں