کم از کم تنخواہ 37,000 روپے: سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن

 کم از کم تنخواہ 37,000 روپے: سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن

کراچی :سندھ حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق یکم جولائی 2024ء سے صوبے بھر کے صنعتی اور تجارتی اداروں میں کم از کم اجرت 37,000 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔

 یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی منظوری سے کیا گیا ہے، اور خواتین مزدوروں کو بھی مردوں کی طرح یکساں تنخواہ دی جائے گی۔


 اگر کسی ادارے میں پہلے سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو وہ کم نہیں کی جائے گی، اور تمام ادارے اس نوٹیفکیشن پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ یہ اقدام مزدوروں کی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں