کراچی: پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

04:06 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:  صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کی خوشخبری دی ہے۔

انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنایا جائے اور اس ضمن میں بسوں کی خریداری کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا اور بس سٹیشنز کے کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں