موسمیاتی تبدیلیوں سے سموگ میں اضافے کا خدشہ: محکمہ موسمیات

04:00 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سموگ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ کے مطابق  عام طور پر سموگ نومبر سے دسمبر کے دوران ہوتی ہے، لیکن اس بار موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ متوقع ہے۔ فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کے دھوئیں بھی اسموگ کے بڑھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خصوصی طور پر لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں سموگ کے بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

سموگ نہ صرف شہریوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے بلکہ اس کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دمہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعت کے حامل افراد اس میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں