شادی کی چھٹی نہ دینا  باس کو مہنگا پڑا

03:52 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن :ایک برطانوی مارکیٹنگ فرم کے سی ای او نے خاتون ملازمہ کی شادی کے موقع پر چھٹی کی درخواست مسترد کر دی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملازمہ، لارین ٹکنے  نے کمپنی پرعجیب   وغریب ماحول کا الزام لگایا، کیونکہ اسے دو دن کی چھٹی نہیں ملی، حالانکہ اس نے پہلے ہی 2.5 ہفتے کی چھٹی لی تھی۔
سی ای اونے وضاحت کی کہ کمپنی میں دو اہم منصوبے جاری ہیں اور ملازمہ کو متبادل کی تربیت دینے کا کہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کی "زیادہ چھٹی" کی پالیسی کے تحت ملازمین کو بغیر منظوری چھٹیاں لینے کی اجازت ہے، جس پر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی باتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم دو دن تک ایک ملازم کے بغیر نہیں چل سکتی، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انتظامات درست نہیں ہیں۔ یہ واقعہ کام کی جگہ کے ماحول اور ملازمت کی پالیسیوں پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

مزیدخبریں