تیسرا ٹیسٹ : انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

03:19 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

 ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،  برائن کارس اور میتھیو پٹس کی جگہ گس اٹیکنسن اور ریحان احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی اسپن وکٹ کے پیش نظر، انگلینڈ نے تین اسپن بولرز، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر کو منتخب کیا ہے۔

 اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، لہٰذا یہ میچ فیصلہ کن ہوگا

مزیدخبریں