اسلام آباد : نئے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے رجسٹرار نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیے ہیں۔
یہ نام وزارت قانون کی درخواست پر فراہم کیے گئے ہیں، جو نئے چیف جسٹس کے لیے سینئر ترین ججز کے نام مانگ رہی تھی۔
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین روز پہلے نئے چیف جسٹس کی تقرری کی جائے گی۔ 12 رکنی خصوصی کمیٹی ان ناموں میں سے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی اور پھر یہ نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے جائیں گے، جو ان کی منظوری کے لیے کمیٹی کو واپس بھیجے گا۔
اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جہاں نئے چیف جسٹس کی تقرری پر فیصلہ متوقع ہے۔