اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرنے کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
عدالت میں اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا ڈاکٹر انہیں روزانہ تین بار چیک کرتا ہے، اور 15 اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ بھی ان کا معائنہ کرنے آیا تھا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ اگر ڈاکٹر فیصل معائنہ کر لیتے ہیں تو اس میں کیا مسئلہ ہے، اور اس معاملے پر مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اپنے ذاتی ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔