پارٹی سے انحراف : بی این پی ( مینگل ) کے قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

01:31 PM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری سینیٹ کے حوالے کر دیا۔

قاسم رونجھو بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز، قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان، سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ یہ دونوں سینیٹرز آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کرنے کے بعد منحرف ہوئے تھے۔

مزیدخبریں