شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کی فائرنگ سے 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کی فائرنگ سے 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

غزہ : شمالی غزہ میں حماس کے القسام بریگیڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں ایک بریگیڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔

 العربیہ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی افسر ایک مقام کا دورہ کر رہے تھے اور حماس کے اہلکار نے انہیں نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔ اسی دوران، اسرائیلی فوج نے بیروت کے ساحلی اسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اسپتال کے نیچے حزب اللہ کا کیش بنکر موجود ہے۔ تاہم، اسپتال کے ڈائریکٹر نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے لبنانی فوج سے معائنہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ صورتحال خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں