غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر محاصرہ 17ویں روز بھی برقرار ہے، جہاں اسرائیلی فوج نے 18 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا۔
رفاہ سے تین فلسطینیوں کی نا قابل شناخت لاشیں ملی ہیں، جبکہ شمال مغربی علاقے میں گولہ باری کے باعث دو شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملوں میں ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس وقت غزہ میں مجموعی طور پر 42,603 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 99,795 زخمی ہیں۔ انسانی بحران کی شدت میں اضافے کے پیش نظر عالمی برادری کی مداخلت کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔