اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں، جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
چیمبر ورک کے دوران، چیف جسٹس فیصلے لکھیں گے۔ قاضی فائز عیسیٰ کل، 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، اور نئے چیف جسٹس کے لیے تین سینئر ججز پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔
چیف جسٹس نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کا فیصلہ، اور مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف عابد زبیری کی درخواست مسترد کرنے جیسے اہم فیصلے بھی جاری کرنے ہیں۔