نئے چہف جسٹس کی تقرری : خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

10:10 AM, 22 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

 اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو شامل کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی نمائندگی رعنا انصار اور جے یو آئی (ف) کی جانب سے کامران مرتضیٰ نے کی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جہاں نئے چیف جسٹس کے لیے ایک نام فائنل کر کے وزیراعظم کو بھیجا جائے گا۔

 چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے آج رات 12 بجے تک تین نام پارلیمانی کمیٹی کو پیش کرنے ہیں، کیونکہ نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔

مزیدخبریں