نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول

نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول

لاہور : نواز شریف جمعے کو متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

 مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لاہور سے سفر کا آغاز کریں گے اور ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، وہ ہفتے کو لندن پہنچیں گے اور وہاں دو دن گزارنے کے بعد منگل کو امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ امریکہ میں نواز شریف کا قیام چار دن تک رہے گا، اس کے بعد وہ دوبارہ لندن واپس آئیں گے۔

دوسری جانب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی، جہاں وہ نواز شریف کے ساتھ مل کر یورپ کا دورہ کریں گی۔ یہ دورہ سیاسی اور معاشی معاملات کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں