سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان 

08:11 AM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ سائفر سے متعلق کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا عدالت میں پیش ہوں گے ۔ 17  اکتوبر کو ہونے والی سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی ۔

گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کو نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ اڈیالی جیل میں کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کریں گے۔ 

مزیدخبریں