فواد چودھری اور فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے ملاقات، فرخ حبیب کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ 

فواد چودھری اور فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے ملاقات، فرخ حبیب کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چودھری اور فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق فواد چودھری  دوبارہ متحرک  ہوئے ہیں اورآئی پی پی کی قیادت سے ملاقات کی ۔جہانگیر ترین سے ہونے والی ملاقات میں عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔ 

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ سیاسی لائحہ اور پارٹی امور پر بات جیت کی گئی ۔ فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری  سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں