نوازشریف سے پرانے تعلقات ہیں، استقبال کیلئے ذاتی حیثیت میں گیا: عون چودھری 

نوازشریف سے پرانے تعلقات ہیں، استقبال کیلئے ذاتی حیثیت میں گیا: عون چودھری 

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے بہت پرانے اور ذاتی تعلقات ہیں ۔نواز شریف کے استقبال کیلئے ذاتی حیثیت میں گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ شریف کا استقبال کرنے پر پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی ہے۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے ذاتی حیثیت میں گیا۔


 عون چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کی کابینہ کارکن تھا ،نوازشریف اورشہبازشریف سے ذاتی تعلقات ہیں۔ سیاست بعد میں انسانی اور ذاتی تعلقات پہلے ہیں۔  نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عون چوہدری کی جانب سے نواز شریف کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کرنے پر قیادت نے نوٹس لیا تھا  اور ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں