لاہور : پولیس کا پی ٹی آئی کنونشن پر چھاپہ، 55  کارکن گرفتار 

04:20 PM, 22 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ کے علاقے میں پولیس نے تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 55 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، دفتر کے شیشے توڑ دیے اور پی ٹی آئی کے لگے فلیکس اور پوسٹر بھی پھاڑ دیے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔

مزیدخبریں