ہیما چل: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ میں میگا ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیمیں نیوزی لینڈ اور میزبان بھارت کا آج اہم ٹاکرا ہو گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 21واں میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Top of the standings clash ????
— ICC (@ICC) October 22, 2023
Who's winning this high-stakes #CWC23 match today?
More on #INDvNZ ➡️ https://t.co/bPvMORvTDP pic.twitter.com/vDHt2ytFfC
ورلڈکپ 2023 میں دونوں ٹیموں کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں اور ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ یہ اہم میچ میں جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں 9 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، ان میں سے پانچ مقابلوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مانچسٹر میں 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔
آج کے اہم میچ میں بھارت کو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس ہوگی۔ یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا اپنے ٹخنےکی مڑ جانے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے نہ ہی انہوں نے ٹیم کے ساتھ دھرم شالہ کا سفر کیا۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
بھارت: روہت شرما (c)، شوبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (wk)، رویندرا جدیجا، سوریا کمار یادو/ایشان کشن، شاردول ٹھاکر/محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج
نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ٹام لیتھم (c/wk)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ